Header Ads Widget

Ticker

6/recent/ticker-posts

Next strike will be announce soon

 






ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن کا انتقامی کارروائیوں  کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

 حافظ آباد ( غلام عباس)ناصروالہہ دیگر سب انجینئر کے ہمراہ چیف انجینئر سے ملاقات کر کے مسائل سے آگاہ کیا۔پاکستان ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن فیصل آباد زون کے زیر اہتمام افسران کی ماتحت ملازمین کے کیخلاف انتقامی کارروائیوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت فیڈریشن کے صدر چوہدری ناصر محمود اور جنرل سیکرٹری مصطفی جمیل نے کی احتجاجی مظاہرے نے ظالمانہ اقدامات کے کیخلاف بینزز اور پلے کارڈ اٹھا کر پر  امن احتجاج کیا صدر چوہدری ناصر محمود کا کہنا تھا سپرنٹینڈنٹ انجینئر طاہر جاوید ایکسین حافظ آباد ڈویژن مظفر جپہ اور حیدرعلی ایس ڈی او نے نانوآنہ بنگلہ کے وزٹ کے موقعہ پر ا چانک نہر کنارے ریت چوری کرتے ہوئے نامعلوم افراد سے باز پرس کی اور سب انجینئر ارشد جاوید کو ڈانٹ ڈپٹ کی اور گالیاں دینے شروع کر دی بعد ازاں سب انجینئر کو نزدیک پولیس اسٹیشن کسوکی میں حوالات بند کروا دیا پرچہ درج بھی کروا دیا حالانکہ متعلقہ سب انجینئر نے چار عدد پرچے مختلف علاقوں میں درج کروائے تھے مظاہرے کے انتقام پر صدر چوہدری ناصر محمود سمیت سب انجینئر نے چیف انجینئر فیصل آباد زون راشد خان سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا کہ ایکسین حافظ آباد مظفر جپہ کیخلاف انکوائری کر کے کس دوسرے شہر میں تبادلہ کیا جائے اور جھوٹا مقدمہ واپس لے جائے ورنہ غیر معینہ مدت تک احتجاجی دھرنا دیا جائیگا

Post a Comment

0 Comments